ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سونیا منموہن سمیت 17پارٹیوں کے لیڈران کی موجودگی میں میرا کمار نے بھراپرچہ نامزدگی

سونیا منموہن سمیت 17پارٹیوں کے لیڈران کی موجودگی میں میرا کمار نے بھراپرچہ نامزدگی

Thu, 29 Jun 2017 10:51:15    S.O. News Service

نئی دہلی ،28؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اپوزیشن کی جانب سے صدارتی امیدوار میرا کمار نے اپناپرچہ نامزدگی داخل کر دیا ہے۔میرا کمار نے کانگریس صدر سونیا گاندھی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، ملک ارجن کھڑگے، سیتا رام یچوری، شرد پوار جیسے حزب اختلاف کے کئی لیڈروں کی موجودگی میں پرچہ نامزدگی بھرا۔نامزدگی سے پہلے میرا کمار بدھ کی صبح راج گھاٹ پہنچی۔میرا کمار کی نامزدگی سے پہلے کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے بھی ٹویٹ کیا۔انہوں نے لکھا کہ تقسیم کی پالیسی کے خلاف ہم نے ملک کو ایک کرنے کے نظریے کو آگے رکھا ہے،میرا کمار ہماری امیدوار ہیں، اس پر فخر ہے۔اس سے پہلے انہوں نے منگل کو اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی انتخابی مہم سابرمتی آشرم سے شروع کریں گی۔میرا کمار نے منگل کو میڈیا سے بھی بات کی تھی۔


Share: